اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایسے حساس حالات میں جب سعودی عرب نے یمن ارسال کی جانے والی انساندوستانہ امداد کا راستہ بند کردیا ہے امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کے اطراف میں اپنے سات جنگی جہاز تعینات کردیئے ہیں۔امریکہ کے فوجی حکام نے کہا کہ متعدد جنگی جہازوں کو یمن کے اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے- بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کا جو محاصرہ کیا ہے اس میں امریکہ شریک نہیں ہے۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان جہازوں میں ڈسٹرائر، اوربارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکا کے ایک بحری جنگی جہاز سے صنعا پر دو کروز میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی گئی تھی-
۔۔۔۔۔۔۔
/169